لنکا پریمیئر لیگ؛ شعیب ملک، وہاب، فخر، حسنین، حارث اور آصف منتخب

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 15 جون 2023
فوٹو : گیٹی امیجز

فوٹو : گیٹی امیجز

 کراچی:  لنکا پریمیئر لیگ کے نئے ایڈیشن کے لیے بیلو کینڈی نے نیلامی کے ابتدائی دن 17پلیئرز حاصل کرلیے، اس میں پاکستان سے فخر زمان، محمد حسنین، محمد حارث اور آصف علی شامل ہیں، آصف کے لیے کینڈی نے 30 ہزار ڈالر دینے پر اتفاق کیا۔

جافنا کنگز نے 50 ہزار ڈالرکے عوض شعیب ملک کو اپنا بنالیا،زمان خان بھی جافنا میں شامل ہوگئے، کولمبو اسٹرائیکرز نے کپتان بابراعظم اور نسیم شاہ کے ساتھ وہاب ریاض ، محمد نوازاور افتخار احمد کو چن لیا، وہاب ریاض کو 40 ہزار ڈالر ملیں گے۔

کولمبو نے محمد نواز کے لیے 30 ہزار ڈالر دینے پر آمادگی ظاہر کی، عمر اکمل، حیدرعلی، محمد حفیظ اور امام الحق کو خریدار نہیں مل سکا۔ عامر جمال کی خدمات بیلو کینڈی نے 10 ہزارڈالر کے عوض حاصل کرلیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔