ورلڈکپ شیڈول کا اعلان ہوگیا؛ پاک بھارت میچ کب ہوگا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 27 جون 2023
ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا۔

شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا کوالیفائر ٹو سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان نے ممبئی میں میچ کھیلنے سے انکار کردیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ 100 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن کا آج آغاز

گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔

12

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔