کراچی میں دو دریا سے پورٹ قاسم تک فیری سروس شروع کرنے پر غور

جھیلوں، بیراجوں اور ساحل پر واٹر اسپورٹس کو فروغ دیا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ


Staff Reporter July 05, 2023
واٹراسپورٹس کے فروغ کیلیے جاپانی کمپنی یاماہا کے وفدکی وزیراعلیٰ سے ملاقات ۔ فوٹو : فائل

عوام کو تفریح مہیا کرنے کے لیے سندھ حکومت دو دریا سے پورٹ قاسم تک فیری سروس شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور یاماہا جاپان کے سینیئر جنرل منیجر برائے وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ یوشیوکی آئی ٹی او نے وفد کے ہمراہ صوبے کے مختلف بیراجوں اور جھیلوں پر واٹر اسپورٹس کی سہولت کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس میں دو دریا سے بندرگاہ تک فیری سروس شروع کرنا بھی شامل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یاماہا پاکستان کے تعاون سے کینجھر، گڈو، سکھر، کوٹری بیراجوں اور کراچی کے ساحل پر واٹر اسپورٹس سہولیات کو فروغ دینے کی بڑی گنجائش موجود ہے، یہ سہولیات نجی شعبے کے ذریعے قائم کی جاسکتی ہیں۔

دورہ کرنے والے جاپانی کمپنی یاماہا کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ٹرانسپورٹ کی سہولیات اور تفریح کے لیے دو دریا سے پورٹ قاسم تک فیری سروس قائم کی جاسکتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کے یہاں ویوو رنرز (WaveRunners) بہترین کھیل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں