کلفٹن میں پالتو کتے کے حملے میں دوسری جماعت کا طالبعلم اور ماں شدید زخمی

کتے کے مالک کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج


عائشہ خان August 03, 2023
فوٹو: ایکسپریس

کلفٹن میں دوسری جماعت کے طالب علم اور اسکی والدہ کو پالتو کتے نے کاٹ کر زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں میرین فلیٹس کا رہائشی دوسری جماعت کا طالب علم سات سالہ محمد احمد اپنی والدہ کے ساتھ صبح کے اوقات میں ساڑھے سات بجے اسکول جارہا تھا کہ بندھے ہوئے کتے نے اچانک حملہ کردیا۔

کتے نے گال نوچ کر کمسن بچے کولہولہان کردیا۔ والدہ مدد کے لئے آگے بڑھیں توان کے دائیں بازومیں بھی دانت گاڑدیے، دونوں کے شور سے محلہ اور گھر والے جمع ہوگئے جنہون نے دونوں کو کتے سے چھڑا لیا۔

زخمی ماں بیٹے کی جناح اسپتال میں مرہم پٹی کے بعد ریبیزسے بچاؤ کے انجکشن بھی لگائے گئے۔ زخمی بچے کے دادا محمد داؤد نے بتایا کہ کتے کے مالک کو پولیس نے حراست میں لیا ہے، واقعہ سے متعلق پولیس اسٹیشن میں رپورٹ بھی درج کرادی ہے۔

زخمی احمد کی تیس سالہ والدہ سدرا نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احمد کا اسکول میں چھٹیوں کے بعد پہلا دن تھا، والدہ نے بتایا کہ ان دونوں کا علاج 4 روز تک جاری رہے گا جس میں اینٹی بائیوٹک اور انجیکشنز شامل ہیں۔ والدہ نے پالتو جانور رکھنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ان کوکھلا نہ چھوڑیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں