آن لائن لون ایپ سے فراڈ کرنیوالا غیرملکی باشندہ گرفتار

ایف آئی اے نے ملزم جیان لی کولاہور سے پکڑا، دوران تفتیش سیکڑوں لوگوں سے فراڈ کا اعتراف


Numainda Express August 05, 2023
ملزم ایپ سے شہریوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر کے انھیں بلیک میل بھی کرتا تھا (فوٹو فائل)

ایف آئی اے سائبر کرائم نے آن لائن لون ایپ سے فراڈ کرنیوالے غیرملکی باشندے کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنیوالے غیرملکی باشندے کو گرفتار کرلیا، ملزم کو گلبرگ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام سے فراڈ کا ملزم سیف الرحمن خان نیازی گرفتار

ملزم کا جیان لی یانگ ہے اور پاکستان میں آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنیوالوں کا سربراہ ہے، ملزم نے دوران تفتیش سیکڑوں لوگوں سے فراڈ کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے بہت سے پاکستانی شہریوں کو اپنے پاس اس کام کیلیے ملازم رکھا ہوا تھا۔

ملزم دس ماہ سے پاکستان میں یہ کام کر رہا تھا ، آن لائن لون ایپ کے ذریعے شہری کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرکے انہیں بلیک میل بھی کرتا تھا، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں