خسارہ 742 ارب پی آئی اے کی نجکاری کے بغیر کوئی حل نہیں سعد رفیق

پروڈکشن یونٹ کو پرائیویٹ سیکٹر میں لے کر نہیں جائیں گے تو یہ ادارہ دم توڑ جائے گا


Numainda Express August 07, 2023
سابقہ حکومت نے پی آئی اے کو 80 ارب کا نقصان پہنچایا، اصلاحات پر صحافیوں کو بریفنگ (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بغیر کوئی حل نہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا خسارہ 742 ارب تک پہنچ گیا لہٰذا نجکاری کے بغیر کوئی حل نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، پروڈکشن یونٹ کو پرائیویٹ سیکٹر میں لے کر نہیں جائیں گے تو یہ ادارہ دم توڑ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بیرونی سرمایہ کاری سے چلانے کا منصوبہ تیار

خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں افسران کے ہمراہ اپنے 15ماہ کے دور میں ہوا بازی اور ریلوے میں کی گئی اصلاحات پر صحافیوں کو بریفنگ دی۔ انہوں نے نام لئے بغیر سابقہ حکومت پر پی آئی اے کو80 ارب کا نقصان پہچانے کا مبینہ الزام لگایا۔

انہوں نے کہا ائیرپورٹس کو آئوٹ سورس کرنے سے ان کا معیار بہتر ہوگا، اب ہمارے پاس لیز پر طیارہ خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہیں، ہمارے ائرپورٹس بس اسٹینڈ اڈے بن چکے ہیں، ایم ون منصوبہ ریلوے کا مستقبل ہے ۔چینی صدر کی موجودگی میں ایم ایل ون کا معاہدہ ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں