ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کے ہاتھوں شکست، پاکستان سیمی فائنل سے باہر

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 9 اگست 2023
قومی ٹیم اب پانچویں پوزیشن کیلئے چین کیخلاف میچ کھیلے گی (فوٹو: ایشین ہاکی)

قومی ٹیم اب پانچویں پوزیشن کیلئے چین کیخلاف میچ کھیلے گی (فوٹو: ایشین ہاکی)

 چنئی: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے دی۔

چنئی میں کھیلے جارہے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو باآسانی 0-4 سے شکست دی، قومی ٹیم شکست کے ساتھ ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے پہلے کوارٹر میں شاندار کھیل پیش کیا گیا اور بھارت کے کئی یقینی گولز ڈیفنڈر روکنے میں کامیاب رہے تاہم کھیل کے 13 ویں، 23 ویں منٹ میں کپتان ہرمپیت سنگھ نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلادی، کھیل کے 36 ویں منٹ میں جوگراج سنگھ نے گول اسکور کیا۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ قومی ٹیم کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں

بھارت کی جانب سے ابتدائی تینوں گولز پنالٹی کارنر کے ذریعے اسکور کیے گئے۔

بھارت کی جانب سے چوتھا گول میچ کے اختتامی لمحات میں اکشدیپ سنگھ نے کیا۔ پاکستان کی جانب سے کھیل کے اختتام تک متعدد بار کوشش کے باوجود گول نہیں ہوسکا۔

بھارت سے شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے جبکہ قومی ٹیم اب پانچویں پوزیشن کے لیے چینکے مدمقابل آئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔