ڈرامہ ’’پری زاد‘‘ کے سینئر اداکار انتقال کرگئے

اسٹاف رپورٹر  منگل 22 اگست 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اکبر خان انتقال کر گئے۔

مرحوم اکبرخان نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کی جن میں ڈرامہ سیریل پری زاد، دل ربا، عشق زہے نصیب  شامل ہیں۔ وہ مقبل کامیڈی ڈرامے بلبلے میں بطورمہمان اداکار بھی نظر آئے۔ اکبرخان کی نمازجنازہ بعد نمازعصرمسجد اقصیٰ فائیو سی 2 نارتھ کراچی میں ادا کی گئی۔

اکبر خان کو مصوری اور مجسمہ سازی سے بھی گہرا لگاؤ تھا، انہوں نے کئی مجسمے بنائے ہیں اور ان کا خیال تھا کہ مجسمہ سازی کے فن کو ملک میں مزید پہچان ملنی چاہیے۔ کچھ عرصہ قبل آرٹس کونسل میں ان کی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مرحوم ٹی وی اداکار شکیل مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔

شوبز حلقوں نے اکبر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی رحلت سے انڈسٹری میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ فن اور اداکاری کے شعبوں میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔