پاک بھارت مقابلے مقبولیت میں ایشز کو بہت پیچھے چھوڑ گئے وسیم اکرم

جیت جائیں تو کھلاڑی قومی ہیرو، ہار جائیں تو میڈیا نشانے پر رکھ لیتا ہے، سابق کپتان


Sports Reporter September 02, 2023
جیت جائیں تو کھلاڑی قومی ہیرو، ہار جائیں تو میڈیا نشانے پر رکھ لیتا ہے، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مقابلے مقبولیت میں ایشز کو بہت پیچھے چھوڑ گئے۔

ایک انٹرویو میں سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ہاکی اور اسکواش نظر نہیں آتے، پاکستان اور بھارت میں کرکٹ ہی سب سے بڑا کھیل ہے،لوگ ایشز کی بات کرتے ہیں مگر انگلینڈ میں 6اور آسٹریلیا میں ڈھائی کروڑ افراد رہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کی مجموعی آبادی ایک ارب 60کروڑ ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ مقبولیت میں تو روایتی حریفوں کے مقابلے بہت آگے نکل چکے مگر شائقین کی اتنی بڑی تعداد کی وجہ سے بے پناہ اضافی دباؤ بھی ہوتا ہے،اگر جیت جائیں تو قومی ہیرو، ہار جائیں تو میڈیا نشانے پر رکھ لیتا ہے،بے رحم تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان ٹیم وینیوز نہیں کارکردگی پر توجہ مرکوز کرے، وسیم اکرم

انھوں نے کہا کہ ہمارے دور میں سوشل میڈیا نہیں تھا، اخبار نہ پڑھیں تو دباؤ کا بھی احساس نہیں ہوتا تھا،پاکستان میں 65اور بھارت میں ہزاروں نیوز چینل ہیں،کہیں نہ کہیں پروگرام میں دعوے چل رہے ہوتے ہیں کہ ہم جیتیں گے، اسی وجہ سے کھلاڑیوں پر اضافی پریشر ہوتا ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یہ کوئی میدان جنگ نہیں، کرکٹ میچ ہے، ایک جیتا تو دوسرا ہارے گا،بہرحال اس مقابلے کی رنگینی، جوش و خروش کرکٹ کی خوبصورتی ہے،دونوں ملکوں کے شائقین بھی میچز میں ایک ساتھ بیٹھتے ہیں،عوام کے رابطے اہم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں