ایشیاکپ بنگلا دیش نے بھارت کو 6 رنز سے شکست دے دی

266 رنز کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 259 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


ویب ڈیسک September 16, 2023
(فوٹو: کرک انفو)

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلا دیش نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں 266 رنز کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 259 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے شبھمن گل 121 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اکشر پٹیل 42، سوریا کمار یادو 26 اور کے ایل راہول 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، تنظیم حسن اور مہدی حسن نے 2، 2 جبکہ شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ لنکن ٹیم سے ہار، آکاش چوپڑا، عرفان پٹھان نے پاکستان کو ٹرول کردیا

اس سے قبل بنگلادیش نے بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، کپتان شکیب الحسن 80 جبکہ توحید ہردوئے 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں نے 101 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

نسوم احمد 44، مہدی حسن اور تنظیم حسن شکیب 29 اور 14 رنز بالترتیب بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے 3، محمد شامی نے 2 جبکہ پراسد کرشنا، اکشر پٹیل اور روندر جڈیجا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

میچ میں کامیابی کے بعد بنگلادیش نے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں