نسیم شاہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ
نسیم شاہ کی رپورٹ تسلی بخش نہیں اور سنجیدہ نوعیت کی انجری کا انکشاف ہوا ہے
ورلڈکپ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔
ایشیاکپ کے دوران روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ میچ کے 46 ویں اوورز میں دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ اپنے مقررہ 10 اوورز کا کوٹہ پورا نہیں کرسکے تھے جبکہ اُسی میچ میں بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آئے تھے۔
فاسٹ بولر کا دبئی میں مکمل چیک اَپ کیا گیا، جس کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی ہیں جبکہ انہیں سنجیدہ نوعیت کی انجری کا انکشاف ہوا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ نسیم شاہ کی انجری کے حوالے سے میڈیکل پینل سے بھی مشاورت کرے گی، جس کے بعد دائیں ہاتھ کے پیسر کے مستقبل کا فیصلہ ہوسکے گا۔
مزید پڑھیں: نسیم شاہ ورلڈکپ کے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے، بابراعظم کا عندیہ
اطلاعات کےمطابق نسیم شاہ نہ صرف ورلڈکپ بلکہ کم ازکم 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہوسکتے ہیں، قومی ٹیم کو میگا ایونٹ کیلئے ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے تک کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: انجری کا شکار نسیم شاہ ایشیاکپ سے باہر ہوگئے
انجریز مسائل نے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ نسیم شاہ کے باہر ہونے کی صورت میں زمان خان اور محمد حسنین موزوں امیدوار ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کی ہندوستان روانگی 28 ستمبر کو طے ہے۔