بھارت سے ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگی پاکستان کا واضح موقف

بھارتی پاکستان میں کھیل کر اچھے پڑوسی ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں، صدر سلیم سیف اللہ خان


Sports Reporter September 22, 2023
بھارتی پاکستان میں کھیل کر اچھے پڑوسی ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں، صدر سلیم سیف اللہ خان۔ فوٹو: ٹویٹر

ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون پلے آف میں بھارت سے ٹائی نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگی، پاکستان ٹینس فیڈریشن نے واضح کردیا۔

صدر سلیم سیف اللہ خان کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ہمارا مہمان بننا چاہیے، یہاں آکر کھیلنے سے انکار درست فیصلہ نہیں ہوگا،لیتھوینیا، کوریا، ایران اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان میں کھیل چکی ہیں، ہم نیوٹرل وینیو پر نہیں جائیں گے، بھارت نے انکار کیا تو پاکستانی ٹائی میں شرکت نہیں کرے گا، بھارتی پاکستان میں کھیل کر اچھے پڑوسی ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹار پلیئر عقیل خان نے امید ظاہر کی کہ بھارتی ٹیم پاکستان کو میزبانی کا موقع دے گی، یاد رہے کہ بھارت نے 59سال پہلے اپنی ٹینس ٹیم پاکستان بھجوائی تھی۔ اس سے قبل 2019میں ایشیا اوشیانا گروپ کیلیے آنے سے بھارتی انکارپر ٹائی کازغستان منتقل کردی گئی تھی، احتجاج کرتے ہوئے اعصام الحق اور عقیل خان نے شرکت سے انکار کردیا تھا، کمزور پاکستان ٹیم کو چاروں میچز میں شکست ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں