کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

نارتھ کراچی میں سرسید تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار اوباش نے خاتون کو ہراساں کیا، فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح ہے


Staff Reporter September 22, 2023
ملزم خاتون کو ہراساں کرکے فرار ہوگیا (فوٹو: اسکرین گریب)

شہر قائد میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، جس میں ملزم راہ چلتی خاتون کو سرراہ ہراساں کرکے فرار ہوگیا۔

نارتھ کراچی کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار اوباش ملزم راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرکے فرارہوگیا۔واقعہ سرسید تھانے کے علاقے سیکٹر 11 بی مدینہ مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار اوباش شخص نے راہ چلتی خاتون کو ہراساں کیا اور فرار ہوگیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج سامنے آنے رپ پولیس نے اوباش شخص کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ پولیس متاثرہ خاتون سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گلستان جوہر،اورنگی ٹاؤن اور سمن آباد میں خواتین کو ہراساں کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجزمنظرعام پرآچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں