ریونیو جنریشن اسٹرٹیجی اور ایف بی آر کی تنظیم نو کا فیصلہ

3نئے ڈائریکٹریٹ ساؤتھ، نارتھ، سینٹرل بنانے کی تجویز، فیصلہ وزیراعظم کرینگے


Irshad Ansari September 23, 2023
3نئے ڈائریکٹریٹ ساؤتھ، نارتھ، سینٹرل بنانے کی تجویز، فیصلہ وزیراعظم کرینگے—(فوٹو : فائل)

وفاقی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پرٹیکس ریونیو بڑھانے کیلیے ریونیو جنریشن اسٹرٹیجی اورایف بی آرکی تنظیم نو کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس کے ایف بی آر کی ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور پالیسی کو الگ الگ کرنے کرنے کی تجویز ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکہ سے واپسی پر ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ وریونیو جنریشن اسٹریٹجی کے بارے میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر قلیل المیعاد مدت میں ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلیے ریونیو جنریشن اسٹریٹجی اور ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کے مسودوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے جو وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیو الے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ہدف سے 16.6 فیصد زائد محصولات حاصل کرلیے

ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے متعلق 2019 میں تجویز کردہ ری اسٹرکچرنگ پلان کو مزید بہتر بنا کر منظوری کیلیے پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کے تحت ایف بی آر کی ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور پالیسی کو الگ الگ کرنے کی تجویز ہے اورر وزارت خزانہ کے ماتحت بننے والے فسکل پالیسی بورڈ میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹمز سے ایک ایک ماہر افسر کو بطور ممبر شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے اس کے علاوہ بطور سیکرٹری ریونیو چئیرمین ایف بی آر بھی اس پالیسی بورڈ کا حصہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں واقع آر ٹی اوز و ایل ٹی یوز کو ڈائریکٹریٹ جنرل سائوتھ کی حدود میں شامل کرنیکی تجویز زیر غور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں