- اسلام آباد میں ڈی جی کسٹمز کا موبائل چھین لیا گیا
- بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج
- 190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے
- کراچی میں پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ، خنکی برقرار رہنے کا امکان
- نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
- چلاس میں بس پر فائرنگ، بچوں اور شوہر کو بچانے والی خاتون علاج کیلئے کراچی منتقل
- سارا انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، مقتولہ کے والدہ عدالت میں رُو دیے
- کیا ہمارے بچے دو خاندانوں شریف اور زرداری کے غلام رہیں گے؟ سراج الحق
- پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- کراچی: ماحولیاتی تحفظ کیلئے اماراتی قونصلیٹ میں ماہانہ 10 ہزار پلاسٹک بوتلوں کا استعمال بند
- ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا
- بلے کے نشان کے بغیر الیکشن ہوئے تو مزید کشیدگی پھیلے گی، تحریک انصاف
- کراچی میں لاپتہ ہونے والے 16 سالہ ٹک ٹاکر کی ’تشدد زدہ‘ لاش برآمد
- امریکا میں انتہائی نایاب سفید مگرمچھ کی پیدائش
- میٹا کا فیس بک صارفین کے تحفظ کیلیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
- وزن میں کمی اور ذیابیطس کی ادویات آنتوں کے کینسر کیخلاف بھی معاون
- نواز شریف کو چوتھی بار آکر بھی اپنے لانے والوں سے ہی لڑنا ہے، بلاول
- نواز شریف کی سیاست کو ختم کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، مریم نواز
- ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر، ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ
- عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج
چین میں 19 ویں ایشین گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب

(فوٹو : ٹوئٹر)
بیجنگ: چین میں 19 ویں ایشین گیمز کی شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں صدر زی جن پنگ موجود تھے، میگا ایونٹ میں 45 ممالک کے 12 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ہنگ ژو چین میں 19ویں ایشیائی گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں چینی صدر ژی جِن پِنگ اور بعض ممالک کے سربراہ بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔
ہنگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں 80 ہزار تماشائیوں کی گنجائش تھی۔ اس میگا ایونٹ میں 45 ممالک کے 12 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، 56 وینیوز پر 481 ایونٹس کا انعقاد ہوگا۔
چین میں ایشین گیمز کی رنگا رنگ تقریب کا افتتاح، پاکستانی ایتھلیٹس کی دھواں دار انٹری، نداڈار اور شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر نے پاکستانی دستے کے قیادت کی!#ExpressNews #asiangames2023 #china #AsianGames #sports pic.twitter.com/AG2M9UqRmt
— Express News (@ExpressNewsPK) September 23, 2023
تقریب میں آرٹی فیشل اینٹلی جنس اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جبکہ ڈیجیٹل فائر ورکس کے ذریعے چینی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ میگا ایونٹ میں پاکستان کا 262 رکنی دستہ شریک ہے جس میں 137 مرد اور 53 خواتین ایتھلیٹس اور ٹیم آفیشلز شامل ہیں، پاکستانی ایتھلیٹس کرکٹ، ہاکی، تیراکی، بیڈمنٹن، ووشو سمیت 25 کھیلوں میں حصہ لیں گے، کھیل میں مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور شوٹر غلام مصطفی بشیر پاکستانی دستے کے قائد ہیں۔
چینی شہر ہنگ ژو میں 19 ویں ایشین گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب#ExpressNews #BreakingNews #China #19thAsianGames #ceremony #News #Pakistan pic.twitter.com/smj1BvnT3c
— Express News (@ExpressNewsPK) September 23, 2023
واضح رہے کہ کویڈ 19 کی وجہ سے ایشیائی گیمز ایک سال کے لیے ملتوی کیے گئے تھے۔ چین تیسری بار ایشین گیمز کی میزبانی کر رہا ہے قبل ازیں چین نے 1990ء اور 2010ء میں ایشین گیمز کی میزبانی کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔