ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری نہیں ہوسکے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو صورتحال سے آگاہ کردیا


Sports Reporter September 23, 2023
فوٹو: فائل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو تا حال ویزے جاری نہیں ہوسکے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں لیکن اس وقت تک کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں ہوسکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو تمام تر مشکلات اور پریشان کُن صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ قومی اسکواڈ 26 ستمبر کو براستہ دبئی بھارت جائے گا۔ دوسری جانب پاکستانی شائقین بھی ویزہ پالیسی کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے ورلڈکپ کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا

قومی ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ

کپتان بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، سعود شکیل، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور حسن علی۔

محمد حارث، زمان خان اور ابرار احمد ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ورلڈ کپ کا آغاز

ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف دو وارم اَپ میچز کھیلے گی۔ وہ ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کا آغاز عالمی نمبر ایک رینکنگ کی ٹیم کی حیثیت سے کرے گی اس ورلڈ کپ سائیکل میں اس کی جیت کا تناسب تمام ٹیموں سے زیادہ ہے۔

پاکستانی ٹیم 2019 کے عالمی کپ میں نیوزی لینڈ سے کم رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی تھی جو ورلڈ کپ کی رنرز اَپ رہی تھی۔

پاکستان نے 1992 میں ورلڈ کپ جیتا ہے جبکہ 1999 میں اس نے فائنل کھیلا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان چار مرتبہ 1979، 1983، 1987 اور 2011 میں سیمی فائنل بھی کھیل چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں