نسیم شاہ کے کندھے کی جلد سرجری کا امکان، فٹ ہونے میں 4 ماہ درکار

اسپورٹس رپورٹر  پير 25 ستمبر 2023
طبی معائنے اور ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد انھیں کندھے کی سرجری کروانے کیلیے کہا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

طبی معائنے اور ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد انھیں کندھے کی سرجری کروانے کیلیے کہا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

 لاہور:  نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری جلد کروائے جانے کا امکان ہے۔

ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران انجری کی وجہ سے اپنا آخری اوور مکمل نہ کرپانے والے پیسر کا دبئی میں سکین ہوا تھا، طبی معائنے اور ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد انھیں کندھے کی سرجری کروانے کیلیے کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کمنٹیٹر نے نسیم شاہ کی انجری پاکستان کیلئے ’’بڑا نقصان‘‘ قرار دیدیا

ذرائع کے مطابق پی سی بی آپریشن جلد کروانے کا خواہاں ہے، اس بات کیلیے مشورے جاری ہیں کہ سرجری اندرون یا بیرون ملک کہاں سے کروائی جائے، فیصلہ ہوتے ہی پیسر کو وہاں بھجوانے کا انتظام کردیا جائے گا۔

امید کی جارہی ہے کہ نسیم شاہ 4 ماہ میں مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔