- کراچی میں بیٹیوں کے اغوا کے ملزم سوتیلے والد کی تھانے میں مبینہ خودکشی
- آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے اللہ کا شکر گزار ہوں، نواز شریف
- عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا، شہباز شریف
- امریکا کا فوجی طیارہ جاپان میں گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار، نواز شریف مقدمے سے بری
- ن لیگ کا سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع
- سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں اضافہ
- کوئٹہ: بولان میڈیکل میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طلبا کی کفالت کی منظوری
- رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا
- رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج
- غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات کا خطرہ لاحق ہے؛ عالمی ادارۂ صحت
- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
- لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے، شہباز شریف
- 12 یرغمالیوں کے بدلے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے اسرائیلی قید سے رہا
- دورہ آسٹریلیا؛ رضوان کھیلیں گے یا سرفراز کو موقع ملے گا، کپتان نے بتادیا
- گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
- عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا
- کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں! سرفراز، بابراعظم سے مشورے لوں گا، شان مسعود
پی ایس ایل؛ نویں ایڈیشن میں کسی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا

فوٹو: پی سی بی
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا اور یہ لیگ چھ ٹیموں کے ساتھ ہی کھیلی جائے گی۔
پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس پیر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان سپر لیگ سے متعلق مختلف اہم پہلو زیرغور آئے۔
اجلاس میں یہ طے پایا کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا اور یہ لیگ چھ ٹیموں کے ساتھ ہی کھیلی جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے 8 فروری سے 24 مارچ 2024 کی ونڈو رکھی گئی ہے۔ پی ایس ایل کے حتمی شیڈول کی منظوری اگلے اجلاس میں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل گورننگ کونسل کا آج اہم اجلاس
اجلاس میں خواتین کرکٹ کی ترقی کے ضمن میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران ویمنز لیگ یا نمائشی میچوں کے انعقاد کے مواقع تلاش کرنے کے ضمن میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
اجلاس میں یہ طے پایا کہ کسی بھی غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ ہنگامی منصوبہ بندی کے تحت لیگ کے متبادل مقامات کے سلسلے میں فرنچائزز کے ساتھ نظر رکھے گا۔
اجلاس میں ملتان سلطانز کے سابق مالک عالمگیر ترین کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ذکا اشرف نے کہا کہ کرکٹ کے لیے ان کی خدمات گرانقدر تھیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اجلاس میں ایچ بی ایل پی سی ایل 9 کے ڈیجیٹل اور میڈیا حقوق اور دیگر تجارتی معاملات کے ٹینڈر کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پی ایس ایل کے گزشتہ ایونٹ کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔اس موقع پر فرنچائزز کے نمائندوں کو آٹھویں ایڈیشن کی کامیابی کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس پر فرنچائزز نے لیگ کے چاروں مقامات پر لیگ کو کامیابی سے منعقد کرنے پر پی سی بی حکومت کے اداروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سراہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔