ورلڈکپ پاک نیوزی لینڈ وارم اَپ میچ کے حوالے سے بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا

دونوں ٹیمیں 29 سمتبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی


ویب ڈیسک September 26, 2023
دونوں ٹیمیں 29 سمتبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: پی سی بی)

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ مقابلوں سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندو تہوار گنیش وسرجن اور عید میلاد النبی کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات ہیں جس کے باعث میچ میں شائقین کرکٹ شرکت نہیں کرسکیں گے۔

دونوں ٹیمیں حیدرآباد کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں 29 سمتبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اَپ میچ دوبارہ شیڈول کرنے کا مطالبہ

قومی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل دوسرا وارم اَپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 3 اکتوبر کو کھیلے گی۔

اس سے قبل حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کو ری شیڈول کرنے کا مطالبہ کیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ دو مذہبی تہواروں کے باعث بڑی تعداد میں پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا، اس وجہ سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ شیڈول؛ بھارتی بورڈ نے مذاق بنالیا، دوبارہ تبدیلی کا امکان

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے 9 اور 10 اکتوبر کو ورلڈکپ کے کھیلوں کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی، جس میں سیکیورٹی اہلکار کم ہونے کی وجہ پیش کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں