اسلام آباد میں پاسپورٹ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہنے کی تردید

اس حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، ترجمان ڈائریکٹوریٹ پاسپورٹ


ویب ڈیسک November 08, 2024

ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے اسلام آباد میں پاسپورٹ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی تردید کردی۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں پاسپورٹ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مختلف تجاویز زیرغور ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہےہیں۔ پرنٹنگ صلاحیت میں اضافے کے بعد مستقبل میں سروس کو اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں بڑھایا جائے گا۔

دوسری جانب ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت دو گنی ہوگئی ہے۔ نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ پروڈکشن صلاحیت میں 10 نئے پرنٹرز کے باعث 2 دگنا اضافہ ہوا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ صلاحیت 20 ہزار پاسپورٹس تھی۔

ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ مزید 7 جدید مشینیں جلد پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز بھیجی جائیں گی۔ ای پاسپورٹس کے لیے 2 پرنٹرز منگوائے ہیں۔ جدید پرنٹرز آنے سے پرنٹنگ صلاحیتوں میں حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیگ لاک ختم کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے