لاہور؛ بچے سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

سید مشرف شاہ  بدھ 27 ستمبر 2023
فوٹو: ایکسپریس نیوز

فوٹو: ایکسپریس نیوز

 لاہور: نواب ٹاؤن پولیس نے 12 سالہ بچے سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزم محمد نعمان نے بچے کو ڈرا دھمکا کر بدفعلی کی۔ اطلاع موصول ہونے پر نواب ٹاؤن پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔