- قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک
- نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے
- عماد اور عامر پاکستان کیلئے کھیلنا نہیں چاہتے تھے، ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم
- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
میٹا نے پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کردیا

فوٹو: فائل
اسلام آباد: سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق اپنی فعال حکمت عملی کا اعلان کردیا۔
میٹا ایشیا پیسفک کیلئے مس انفارمیشن پالیسی کی سربراہ ایلس بودی ساتریجو کا کہنا ہے کہ ان حکمت عملیوں میں الیکشن آپریشن ٹیم کی تشکیل، نقصان دہ مواد سے نمٹنے کیلئے مضبوط پالیسی، غلط معلومات کا سدباب، سیاسی اشتہارات کیلئے شفافیت میں اضافہ، ڈیجیٹل خواندگی اور شہریوں کیلئے تعلیمی پروگرام شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران ہم نے اپنے پلیٹ فارمز پر انتخابات کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے۔ ہم غلط معلومات، نفرت آمیز تقریر اور ووٹرز پر دباؤ کا سدباب کرتے ہوئے ووٹنگ کے بارے میں لوگوں کو قابل بھروسہ معلومات فراہم کرنے کیلئے اپنی کوششوں پر خاطر خواہ سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایلس بودی ساتریجو نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں انتخابی اصولوں کے تحفظ کیلئے مقامی انتخابی اداروں کے ساتھ روابط رکھنے کے ساتھ ساتھ عالمی تجربات اور ماہرین کی آراء سے استفادہ کرر ہے ہیں۔ پاکستان کے آئندہ عام انتخابات کیلئے میٹا کے پاس متعلقہ موضوع کے ماہرین پر مشتمل ٹیم موجود ہے جو مقامی زبانیں بولنے والے پاکستانی شہریوں کے ساتھ مل کر ابھرنے والے خطرات کی نگرانی اور ردعمل دینے کیلئے ملکی قوانین اور حالات سے بہت زیادہ واقفیت رکھتی ہے۔
ایلس بودی ساتریجو کا کہنا تھا کہ ہم کئی محاذوں پر غلط رویوں اوربری سوچ سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں جن میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کو محدود کرنا اور فیس بک پر دیکھے جانے والے اشتہارات کے حوالے سے فیکٹ کی جانچ پڑتال کی صلاحیت اور شفافیت میں اضافہ شامل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔