- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، اوپن مارکیٹ میں قدرمستحکم
- امیرِ کویت 86 سالہ شیخ نواف الاحمد کی اچانک طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
- عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے، ہیں اور تاحیات رہیں گے، بیرسٹر گوہر
- عدالتی احکامات نظرانداز، ایس بی سی اے افسران کی مبینہ سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات جاری
- کراچی میں بیٹیوں کے اغوا کے ملزم سوتیلے والد کی تھانے میں مبینہ خودکشی
- آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے اللہ کا شکر گزار ہوں، نواز شریف
- عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا، شہباز شریف
- امریکا کا فوجی طیارہ جاپان میں گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کالعدم قرار، بری کردیا گیا
- ن لیگ کا سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع
- سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں اضافہ
- کوئٹہ: بولان میڈیکل میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طلبا کی کفالت کی منظوری
- رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا
- رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج
- غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات کا خطرہ لاحق ہے؛ عالمی ادارۂ صحت
- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
- لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے، شہباز شریف
- 12 یرغمالیوں کے بدلے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے اسرائیلی قید سے رہا
ایشین گیمز مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

فوٹو ایکسپریس
کراچی: ایشین گیمز میں پاکستان اسکواش ٹیم کی کامیابی کا سفرجاری ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر ہانگزو میں جاری ایشین گیمز کے مینزاسکواش ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 1-2 میچز سے شکست دے دی۔
ایشین گیمز کے مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں نور زمان نے ابھی سنگھ کو 1-3 سے شکست دے کر پاکستان کو سبقت دلوائی جبکہ عاصم خان بھارتی حریف سریو گوشل سے 3-0 سے ہار گئے۔
فیصلہ کن میچ میں قومی نمبر 1 ناصر اقبال نے مہیش موگا اوکر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-3 سے ٹھکانے لگا کر پاکستان کو فتح دلوادی۔
قبل ازیں پول اے میں پاکستان نے سنگاپورکو بآسانی 0-3 سے ٹھکانے لگایا، دوسری جانب پاکستان ویمن اسکواش ٹیم نے کامیابی کو گلے لگایا، پاکستان ویمنز نے نیپال کو 0-3 سے مات دی، نورالعین،نورالہدیٰ اور مہوش علی نے کسی دقت کے بغیر اپنے میچز جیت لیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔