- پٹرول کی قیمت میں 13اور ڈیزل میں 15روپے فی لیٹر کمی کا امکان
- انڈر-19 ایشیاکپ؛ پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- کراچی: مکان کی کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد
- آئرش پلیئرز سے الجھنا سکندر رضا کو مہنگا پڑگیا، 2 میچزسے معطل
- پی ایس ایل9؛ فرنچائزز کے اعتراضات کے باوجود 4 سینٹرز فائنل
- واٹس ایپ کا جلد ہی وائس نوٹ کے متعلق فیچر متعارف کرانے کا اعلان
- لائبریری سے لی گئی کتاب 119 سال بعد لوٹا دی گئی
- آٹزم کا علاج کرنے والے انجیکشن کے حوالے سے اہم پیشرفت
- اسلام آباد میں ڈی جی کسٹمز کا موبائل چھین لیا گیا
- بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج
- 190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے
- کراچی میں پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ، خنکی برقرار رہنے کا امکان
- نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
- چلاس میں بس پر فائرنگ، بچوں اور شوہر کو بچانے والی خاتون علاج کیلئے کراچی منتقل
- سارا انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، مقتولہ کے والدہ عدالت میں رُو دیے
- کیا ہمارے بچے دو خاندانوں شریف اور زرداری کے غلام رہیں گے؟ سراج الحق
- جونیئر ہاکی ورلڈکپ؛ پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- کراچی: ماحولیاتی تحفظ کیلئے اماراتی قونصلیٹ میں ماہانہ 10 ہزار پلاسٹک بوتلوں کا استعمال بند
- ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا
- بلے کے نشان کے بغیر الیکشن ہوئے تو مزید کشیدگی پھیلے گی، تحریک انصاف
غیرقانونی کاروبار کیخلاف کارروائیوں سے ملک کو معاشی نقصانات سے نجات ملے گی، آرمی چیف

(فوٹو: فائل)
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ غیرقانونی کاروباری سرگرمیوں کیخلاف کارروائی سے پاکستان کو معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر کیا۔ جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) چیف آف آرمی سٹاف نے لاہور کا دورہ کیا اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، جس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی بھی شریک ہوئے۔ آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔
صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال، بجلی، گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس کے شرکاء کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں فورم نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا۔ جبکہ فورم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)اور گرین پنجاب کے اقدامات کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا لاہور کا دورہ ، آئی ایس پی آر#ExpressNews #BreakingNews #ArmyCheif pic.twitter.com/ax2xjwTB9m
— Express News (@ExpressNewsPK) September 28, 2023
شرکا سے گفتگو میں آرمی چیف نے زور دیا کہ ’’غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے مل کر پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کو مختلف طریقوں سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی۔
آرمی چیف نےتاریخی اقدامات کے سود مند اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس کے شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’’ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں‘‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔