ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 005 فیصد کی معمولی کمی

سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 37.33 فیصد رہی، 14 اشیا کی قیمتوں کمی ہوئی


Irshad Ansari October 01, 2023
دال مونگ، ٹماٹر، لہسن، لکڑی، دودھ اور ماچس ودیگر اشیا مہنگی ہوئیں، رپورٹ۔ فوٹو:فائل

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں0.05 فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں0.05 فیصد کی معمولی کمی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 37.33 فیصدرہی، مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 29ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ ہوا،مہنگائی کی شرح 39فی صد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: آنے والے مہینوں میں مہنگائی بلند سطح پر برقرار رہے گی، وزارت خزانہ

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چودہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تاہم23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 17 روپے 63 پیسے جبکہ لہسن کی فی کلو گرام قیمت میں 21 روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا دہی، دال مونگ، جلانے کی لکڑی، دودھ اور ماچس بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔ زندہ مرغی 15 روپے 14پیسے، چینی 2روپے 49پیسے سستی ہوئی ہے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بھی 19 روپے 12پیسے تک سستا ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں