- کراچی: مکان کی کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد
- آئرش پلیئرز سے الجھنا سکندر رضا کو مہنگا پڑگیا، 2 میچزسے معطل
- پی ایس ایل9؛ فرنچائزز کے اعتراضات کے باوجود 4 سینٹرز فائنل ہوگئے
- واٹس ایپ کا جلد ہی وائس نوٹ کے متعلق فیچر متعارف کرانے کا اعلان
- لائبریری سے لی گئی کتاب 119 سال بعد لوٹا دی گئی
- آٹزم کا علاج کرنے والے انجیکشن کے حوالے سے اہم پیشرفت
- اسلام آباد میں ڈی جی کسٹمز کا موبائل چھین لیا گیا
- بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج
- 190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے
- کراچی میں پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ، خنکی برقرار رہنے کا امکان
- نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
- چلاس میں بس پر فائرنگ، بچوں اور شوہر کو بچانے والی خاتون علاج کیلئے کراچی منتقل
- سارا انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، مقتولہ کے والدہ عدالت میں رُو دیے
- کیا ہمارے بچے دو خاندانوں شریف اور زرداری کے غلام رہیں گے؟ سراج الحق
- جونیئر ہاکی ورلڈکپ؛ پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- کراچی: ماحولیاتی تحفظ کیلئے اماراتی قونصلیٹ میں ماہانہ 10 ہزار پلاسٹک بوتلوں کا استعمال بند
- ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا
- بلے کے نشان کے بغیر الیکشن ہوئے تو مزید کشیدگی پھیلے گی، تحریک انصاف
- کراچی میں لاپتہ ہونے والے 16 سالہ ٹک ٹاکر کی ’تشدد زدہ‘ لاش برآمد
- امریکا میں انتہائی نایاب سفید مگرمچھ کی پیدائش
ورلڈکپ: پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست

فوٹو: کرک انفو
حیدرآباد دکن: آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اَپ میچ بھی ہار گئی۔
راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 47.4 اوورز میں 337 رنز ہی بنا سکی۔پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آسٹریلیا کیخلاف میچ میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی۔ فخر زمان 22 اور امام الحق 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ عبداللہ شفیق 12 اور شاداب خان 9 رنز ہی بناسکے۔
پاکستان کی 83 کے مجموعی اسکور پر چار وکٹیں گر گئی تھیں جس کے بعد افتخار احمد اور بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کے ناقص انتظامات سے شائقین پریشان
افتخار احمد 83 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ بابر اعظم 90 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ محمد نواز نے نصف سنچری اسکور کی، اسکے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی قابل ذکر رنز نہیں بناسکا۔
آسٹریلیا کے مارنس لیبوشگن نے 3، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2،2 جبکہ گلین میکس ویل اور سئین ایبوٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم وارنز 48 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ مچل مارش 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 27، ایلکس کیری 11 جبکہ مارنس لیبوشین 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023: شاہد آفریدی نے شاداب اور فخر زمان سے امیدیں باندھ لیں
گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 77 جبکہ جوش انگلس نے 30 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 2 جبکہ محمد وسیم جونئیر، شاداب خان، محمد نواز اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے تاکہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کریں۔
کینگروز کے خلاف میچ شاداب خان کپتانی کے فرائض سونپے گئے تھے۔ ٹاس کے موقع پر کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاندار کم بیک کریں اور تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی پیش کریں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ سہواگ افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے خواہاں
دوسرے وارم اپ میچ میں کپتان بابراعظم بیٹنگ کیلئے آئے تاہم فیلڈنگ کیلئے دستیاب نہیں ہوئے۔ اسی طرح محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو موقع دیا گیا۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ
کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، الیکس کیری، گلین میکسویل، کیمرون گرین، جوش انگلس، مچل اسٹارک، شان ایبٹ، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زمپا، مارکس اسٹوئنس، ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان، شاداب خان، عبداللہ شفیق، بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد وسیم، جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔