چاغی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں آگ لگنے سے 2 اہلکار شہید

 بدھ 4 اکتوبر 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

بلوچستان کے علاقے چاغی کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق چاغی کے علاقے گردی جنگل کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں پیچھے رکھے گئے تیل کا کین پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی، گاڑی میں 6 اہلکار سوار تھے۔

آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ پیچھے بیٹھے اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور گاڑی دیکھتے ہی دیکھتے مکمل خاکستر ہوگئی۔

لیویز کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا اور تین بالکل محفوظ رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔