سیلاب میں بہہ کر آنے والا بھارتی فوج کا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی

دوسری جانب بھارتی ریاست سکم میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 40 سے زائد ہوگئی


October 06, 2023
بھارتی فوج کا مارٹر گولہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا، دھماکے میں 2 ہلاکتیں؛ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست بنگال میں سیلابی ریلے کے ساتھ بہہ کر آنے والا مارٹر گولہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو روز قبل ریاست سکم میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلا ایک فوجی کیمپ میں داخل ہوگیا تھا۔ جس میں 22 اہلکار اور جنگی ساز و سامان بھی بہہ گیا تھا اور تاحال ان اہلکاروں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

ادھر ریاست بنگال میں بھی مسلسل بارشوں کی وجہ سے ضلع جلپگوری کے دریائے تیستا میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جس کے ساتھ ایک مارٹر گولہ بھی بہہ کر آگیا تھا۔

مارٹر گولہ سیلابی ریلے کے ہمراہ ایک رہائشی علاقے میں داخل پہنچ کر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

یہ مارٹر گولہ بھارتی فوج کا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ سکم سے بہہ کر بنگال کے دریا تک پہنچا ہوگا۔

یاد رہے کہ ریاست سکم کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بھارتی فوجیوں اور جنگی سامان کا کچھ پتا نہیں چلا سکا جب کہ ریاست میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں