بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے 4 کروڑ روپے کی گاڑی خرید لی

ویب ڈیسک  بدھ 25 اکتوبر 2023
شردھا کپور نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی: فوٹو بھارتی میڈیا

شردھا کپور نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی: فوٹو بھارتی میڈیا

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ  شردھا کپور نے اپنے لیے 4 کروڑ روپے کی گاڑی خرید لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور نے اپنے لیے (Lamborghini Huracan Tecnica) گاڑی خریدی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

شردھا کپور نے لال رنگ کی (Lamborghini Huracan Tecnica) خریدی ہے جس کی قیمت 4 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

وائرل ویڈیوز میں شردھا کپور کو خود اپنی مہنگی ترین گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مداحوں کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کو گاڑی خریدنے پر مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔

https://twitter.com/indiaforums/status/1717097120325677450

اس سے قبل شردھا کپور کو آن لائن سٹے بازی کیس کے سلسلے میں بھارتی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سٹہ بازی ایپ کیس: شردھا کپور بھی تفتیش کیلئے طلب

شردھا کپور اُن شخصیات میں شامل تھیں جن سے مہادیو ایپ کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی جو مبینہ طور پر غیر قانونی سٹے بازی کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق کمپنی کے پروموٹرز کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ گیمنگ ایپ کا مرکزی ہیڈ آفس متحدہ عرب امارات میں ہے جہاں سے یہ ایپ چلائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔