سرفراز احمد ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر دل گرفتہ

سابق کپتان کا کھلاڑیوں کو ہمت نہ ہارنے کا مشورہ، قوم سے ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل


Sports Reporter October 26, 2023
سابق کپتان کا کھلاڑیوں کو ہمت نہ ہارنے کا مشورہ، قوم سے ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل (فوٹو: فائل)

سابق کپتان سرفراز احمد ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر دل گرفتہ ہیں لیکن انہوں نے ٹیم کو سپورٹ کرنے پر زور دیا ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائداعظم ٹرافی جیتنے کے بعد ٹیم کے نام میں پیغام میں ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ اس وقت قومی ٹیم توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرپارہی لیکن اس ٹیم میں کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ رزلٹ کی پروا کیے بغیر سب لڑکے سو فیصد جان ماریں۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے شکست؛ عرفان پٹھان کے بھنگڑے پر کامران اکمل بھی ناراض

سرفراز احمد نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی جیتنے کا کریڈٹ پوری کراچی کی ٹیم اور مینجمنٹ کو جاتا ہے، سب کی محنت کے ساتھ کراچی چیمپئن بننے میں کامیاب ہواہے۔ ہم سب خوش نصیب ہیں کہ اس ٹیم کا حصہ ہیں۔ جہاں بھی موقع ملتاہے وہاں پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، خوش ہوں کہ میری پرفارمنس سے ٹیم کے کام آئی۔

مزید پڑھیں: کراچی ریجن نے قائداعظم ٹرافی جیت لی، سرفراز احمد پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار

فاتح کپتان نے کہا کہ ریجنل کرکٹ کی بحالی سے کراچی کی ٹیم کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا۔ ڈومیسٹک کرکٹ ہی واحد راستہ ہے جہاں پرفارم کرکے آپ سلیکٹرز کی نظروں میں آتے ہیں۔ میں تو سب لڑکوں سے کہتا ہوں کہ سلیکٹ ہونا یا نہ ہونا وہ آپ کے ہاتھ میں نہیں، کھلاڑی کا کام صرف اور صرف پرفارمنس دینا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا ٹیم میں موقع ملنا آپ کی قسمت پر ہوتا ہے، یہ سوچ کر ڈومیسٹک کھیلیں کہ آپ نے پرفارم کرنا ہے، اپنی فٹنس کا خیال رکھیں، فٹنس میں بہتری لائیں اور موقع کاانتظار کریں۔

مزید پڑھیں: پاک جنوبی افریقا میچ؛ ورلڈکپ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟

سرفراز احمد نے نوجوان کھلاڑیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب نے چار روزہ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا ہے۔ اس نے انڈر 16، انڈر نائنٹین سے سفر کرتےہوئے پی ایس ایل میں خود کو منوایا، قومی ٹیم تک پہنچے۔ اس میں بہت ٹیلنٹ ہے، اس کو جتنا سپورٹ کریں گے اتنا ہی بہتر گا۔عمیر بن یوسف نے بھی زبردست پرفارمنس دی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی اچھے لڑکے لگے ہیں، بس انکو ہم نےاعتماد دیناہے، یہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے لیے بہت کام آسکتےہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں