کتوں کیخلاف کارروائی تیز و اینٹی ریبیز پروگرام کو بڑھانے کی ہدایت

ہر یونین کونسل کی حدود میں موجود آوارہ کتوں کی تعداد کا جائزہ لینے کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے،منظور علی شیخ


Staff Reporter November 02, 2023
نس بندی شدہ کتوں کو کالر ٹیگ پہنائے جائیں،ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی ڈائریکٹر پروگرام سمیرا حسین سے گفتگو ۔ فوٹو : فائل

ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات سندھ منظور علی شیخ نے کہا ہے کہ اینٹی ریبیز کنٹرول پروگرام کے ثمرات صوبے کی تمام عوام تک پہنچنا چاہئیں۔

ان خیالات کا اظہار منظور علی شیخ نے اپنے دفتر میں ہونیوالے اجلاس میں کیا جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی ربیز کنٹرول پروگرام سمیرا حسین نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات سندھ کو پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری منظور علی شیخ کا کہنا تھا کہ اینٹی ریبیز کنٹرول پروگرام کو کراچی کے ساتوں اضلاع سے وسعت دیکر صوبے کی تمام یونین کونسلوں تک پھیلایا جائے، تمام اضلاع میں اینٹی ربیز ہیلپ لائن نمبرز کا اجرا کیا جائے، کتوں کی نس بندی کے حوالے سے مزید میڈیکل سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے۔

ٹاوئز کی سطح پر آگاہی سیشن کا اہتمام کیا جائے اور ہر یونین کونسل کی حدود میں موجود کتوں کی تعداد کا جائزہ لینے کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے۔

منظور علی شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچائو کے لیے روایتی طریقوں پر انحصار کے بجائے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے اور لوگوں میں خوف و ہراس کا احساس ختم کرنے کے لیے نس بندی شدہ اور بے ضرر کتوں کو مخصوص رنگ کے کالر ٹیگ پہنائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں