جولائی تااکتوبر میں تجارتی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر
جولائی سے اکتوبر 2023-24 درآمدات میں 18.54 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی
ملک کا تجارتی خسارہ جولائی تا اکتوبر 2023 کے دوران7 ارب 41 کروڑ ڈالر رہا ہے جبکہ 4 ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں0.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2022-23 کی نسبت جولائی سے اکتوبر 2023-24 درآمدات میں 18.54 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی،جولائی سے اکتوبر کے دوران 9 ارب 61 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں۔
گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 9 ارب 55 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران 17 ارب 3 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئیں۔