ورلڈکپبابراعظم اسپنرز کا آسان شکار ثابت ہونے لگے

ٹورنامنٹ میں اب تک 7 میں سے 5 اننگز میں اسپنرز کا شکار بنے


Sports Desk November 02, 2023
ٹورنامنٹ میں اب تک 7 میں سے 5 اننگز میں اسپنرز کا شکار بنے (فوٹو:کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پاکستانی کپتان بابراعظم اسپنرز کا آسان شکار ثابت ہونے لگے۔

کپتان بابراعظم ٹورنامنٹ میں اب تک 7 میں سے 5 اننگز میں اسپنرز کا شکار بنے، انھیں اس دوران کولن ایکرمین، مہدی حسن میراز، نور احمد، تبریز شمسی اور ایڈم زیمپا نے میدان بدر کیا۔

سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجا کا کہنا ہے کہ بابر کو اننگز کے آغاز میں اسپنرز کے خلاف جدوجہد کا سامنا ہے، میں نہیں جانتا کہ اس کی وجہ فٹ ورک ہے یا کوئی ذہنی گرہ ہے، میں سمجھتا ہوں کہ انھیں اسپنرز کے خلاف سوئپ شاٹ کھیلنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ شاہین آفریدی نے ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا

انہوں نے کہا کہ بھارتی کنڈیشنز میں ایسا کرنا کارآمد ثابت ہوسکتا ہے، بابر بالکل آؤٹ آف ٹچ نہیں ہیں، وہ بدستور اچھے شاٹس بھی کھیل رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اعتماد کی مکمل بحالی کیلیے انھیں ایک سنچری کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں