محمد شامی گھریلو تنازعات کی وجہ سے 3 بار خودکشی کا سوچ چکے

محمد شامی پر اہلیہ حسین جہاں نے سنگین الزامات عائد کیے، ان کے خلاف مقدمے دائر کیے


Sports Desk November 03, 2023
محمد شامی پر اہلیہ حسین جہاں نے سنگین الزامات عائد کیے، ان کے خلاف مقدمے دائر کیے۔ فوٹو: سی ڈبلیو سی

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی گھریلو تنازعات کی وجہ سے خودکشی کا سوچنے لگے تھے، اس کا انکشاف انھوں نے کپتان روہت شرما سے بات چیت کے دوران کیا۔

محمد شامی پر اہلیہ حسین جہاں نے سنگین الزامات عائد کیے، ان کے خلاف مقدمے دائر کیے اور ابھی تک عدالت میں کیس چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد شامی سجدہ کرتے کرتے رک گئے؟

فاسٹ بولر نے اپنے کپتان کو بتایا کہ گھریلو تنازعات کی وجہ سے انھوں نے 3 مرتبہ خودکشی کا سوچا مگر اب وہ دوبارہ معمول کی زندگی کی جانب لوٹ چکے ہیں۔

شامی کو بھارت نے ورلڈکپ کے ابتدائی 4 میچز میں باہر بیٹھایا تاہم پلئینگ الیون میں واپسی پر انھوں نے نیوززی لینڈ کے خلاف 5، انگلینڈ سے میچ میں 4 اور سری لنکا کیخلاف 5 وکٹیں لی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں