عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کی پھر اجازت مل گئی

اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی اس سے قبل بھی برطانیہ میں بیٹوں سے فون پر بات کرچکے ہیں


فیاض محمود November 03, 2023
(فوٹو: فائل)

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہفتے کے روز واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست کی سماعت کے دوران موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے چکی ہے، ہفتہ کے روز بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی خصوصی اجازت دی جائے۔

عدالت نے ہفتہ چار نومبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔

یاد رہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتہ کے روز بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پربھی نوٹس جاری کرکے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کررکھاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں