غیر شرعی نکاح کیس دلائل مکمل ہونے کے بعد ہی کارروائی آگے بڑھے گی عدالت

عدالت نے غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی


کورٹ رپورٹر November 04, 2023
فوٹو فائل

چئیرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں اسپیشل پراسکیوٹر رضوان عباسی نے وکیل شیر افضل کی عدم حاضری پر اعتراض اٹھا دیا عدالت نے فریقین کی جانب سے ایک ساتھ دلائل سننے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے وکیل شیرافضل مروت عدالت پیش نہیں ہوئے۔

اس دوران سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے اعلیٰ عدلیہ کے مختلف فیصلوں کے حوالے دیے تاہم اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے شیرافضل مروت کی عدم حاضری پر اعتراض اٹھایا۔

وکیل شیرافضل مروت کی جانب سے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیرافضل مروت بیرون ملک ہیں اور وہ آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہوں گے۔ اس دوران پی ٹی آئی معاون وکیل نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے فریقین کی جانب سے ایک ساتھ دلائل سننے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ دونوں فریقین سے دلائل سننے کے بعد کیس آگے چلایا جائےگا،عدالت نے غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں