قومی ٹیم کی بھارت سے وطن واپسی کا شیڈول جاری

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 11 نومبر 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کا سفر تمام ہوگیا، قومی کرکٹرز اور آفیشلز کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

قومی کرکٹرز میگا ایونٹ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد کولکتہ سے 2 مختلف پروازوں سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گے۔ فاسٹ بولر حسن علی اہلیہ کے ہمراہ بھارت میں قیام کریں گے اور 22 نومبر کو وطن لوٹیں گے۔

انکے علاوہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی 13 نومبر کو سیالکوٹ، اسلام آباد اور لاہور پہنچیں گے، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کی 3 روز دبئی قیام کے بعد 16 نومبر کو لاہور آئیں گے۔

مزید پڑھیں: غیر معیاری کارکردگی؛ کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی کرسیاں ہلنے لگیں

ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو 9 لیگ میچز میں سے 5 میں شکست اور 4 میں کامیابی ملی۔ پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔