سانگھڑ 200 ایکڑ اراضی کے کھاتے تبدیل کرنے کا انکشاف

نگران صوبائی وزیر ریونیو یونس ڈھاگا کا کارروائی کیلیے ممبر بورڈ آف ریونیو کو خط


محمد سلیم جھنڈیر November 28, 2023
سیکریٹری آبپاشی نے بھی زمین کو آباد کرنے کیلیے نکالے گئے غیر قانونی واٹر کورس کا نوٹس لے لیا۔ فوٹو: فائل

ضلع سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں 200 ایکڑ اراضی کے کھاتے تبدیل کرنے انکشاف ہوا ہے۔

سنجھورو میں قائم اراضی کے کھاتے ریونیو افسران کی ملی بھگت سے اشفاق سریوال، امداد سریوال، احسان سریوال اور نثار منگریو کے حق میں تبدیل کیے گئے ہیں، غیر قانونی طور پر کھاتے تبدیل کرنے والے معاملے کی محکمہ اینٹی کرپشن اور محکمہ روینیو کی جانب سے الگ الگ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اینٹی کرپشن کے تحقیقاتی افسر نے مختارکار سنجھورو کو خط لکھ کر تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب سکھر نے 1.3 ارب روپے کی 11 سو ایکڑ جنگل کی اراضی واگزار کرالی

خط کے مطابق زمین کا تمام پرانا ریکارڈ 30 نومبر تک فراہم کیا جائے،نگران صوبائی وزیر روینیو یونس ڈھاگا نے بھی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو کارروائی کرنے کے لیے خط لکھ دیا اور کارروائی کر کہ 15 دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب سیکریٹری آبپاشی نے بھی زمین کو آباد کرنے کے لیے نکالے گئے غیر قانونی واٹر کورس کا نوٹس لے لیا، ایم سیڈا کو واٹر کورس بند کرانے اور کارروائی کی ہدایت کردی۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے کے بھتیجے رانا واجد پر بھی زمین پر غیر قانونی طور پر پیٹرول پمپ قائم کرنے کا الزام ہے، جس کی تحقیقات جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں