لیگز این او سی کے حوالے سے پلان بنا رہے ہیں ٹیم ڈائریکٹر

حارث رؤف کو رپورٹ کلیئر آنے پرہی ٹیسٹ کھیلنے کا کہا


Sports Reporter November 29, 2023
حارث رؤف کو رپورٹ کلیئر آنے پرہی ٹیسٹ کھیلنے کا کہا (فوٹو: کرکٹ شیڈول)

ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ لیگز این اوسی کے حوالے سے پلان بنارہے ہیں۔

ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کوئی کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ کا پابند ہوتو اسے فیوچر ٹور پروگرام کی تمام مصروفیات کیلیے دستیابی ظاہر کرنا ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کسی کی ٹیم میں ضرورت اور فارمیٹس کو دیکھتے ہوئے ہی اس کی کیٹیگری طے ہوتی ہے، پہلی ترجیح بھی پاکستان ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ

حفیظ نےکہا کہ لیگز سے آمدنی بڑھانے کا موقع بری بات نہیں مگر یہ باتیں مسلسل ہوتی رہیں کہ ان میں شرکت کی وجہ سے ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹرز انجرڈ اور تھکاوٹ کا شکار نظر آئے، اس لیے اپنی پالیسی میں ہمیں سب سے پہلے پاکستان کو رکھنا ہوگا، اس کے بعد کسی کیلیے کوئی موقع ہو تو زیر غور لایا جائے گا۔

ایک سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ حارث رؤف کی رپورٹ کلیئر آئی تھی، کوئی مسئلہ نہ ہونے کی وجہ سے ہی ان کو دورئہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا کہا، کھلاڑی کی سینٹرل کنٹریکٹ کیٹیگری کا فیصلہ بھی فارمیٹس کیلیے دستیابی اور ٹیم میں ضرورت کے پیش نظر کیا جاتا ہے، وہ پورے سیزن کیلیے معاہدے کا پابند ہوتا ہے، اگر کوئی ایسا نہیں کرتا تو کنٹریکٹ پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں