افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی درآمدی اشیا پر10 فیصد فیس کی چھوٹ

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 29 نومبر 2023
چاکلیٹس، جوتے، مشینری اور ٹیکسٹائل مصنوعات سمیت دیگر اشیا شامل۔ فوٹو: فائل

چاکلیٹس، جوتے، مشینری اور ٹیکسٹائل مصنوعات سمیت دیگر اشیا شامل۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نگران حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدی اشیاء پر10فیصد فیس کی چھوٹ دے دی۔

نگران حکومت نے 3 اکتوبر سے 16 نومبر تک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدی اشیاء پر10فیصد پراسیسنگ فیس اور پاکستانی بندگاہوں پر آنے والے کنٹینرز کو ڈیوٹی و ٹیکسوں کی مالیت کے برابر بینک گارنٹی اور قابل کیش فنانشل گارنٹی سے چھوٹ دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، ڈیوٹی کے برابر بینک گارنٹی سے چھوٹ کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دو نوٹیفکیشن جاری کردیے، ان میں کنفیکشنریز، چاکلیٹس، جوتوں، الیکٹریکل و مکینیکل مشینری، کمبل و دیگر ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات اور گارمنٹس سمیت دیگر  کمرشل اشیاء ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔