بابراعظم اور شان مسعود کا باہمی ربط بہترین ہے، محمد حفیظ

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 29 نومبر 2023
قیادت کا اضافی بوجھ ہٹنے سے بابر اعظم کا کھیل مزید نکھرے گا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

قیادت کا اضافی بوجھ ہٹنے سے بابر اعظم کا کھیل مزید نکھرے گا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

لاہور: ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ بابراعظم اور کپتان شان مسعود کا باہمی ربط بہترین ہے۔

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ بابراعظم اور کپتان شان مسعود کا باہمی ربط بہترین ہے، میں سابق کپتان کی صلاحیتوں کا معترف ہوں، ہم درست حکمت عملی بنانے کیلیے ان سے مشورے لیا کریں گے، یہ سوچ کبھی نہیں ہونا چاہیے کہ کپتانی سے ہٹ گیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کے لیے جان بھی دینے کو تیار ہیں، شان مسعود

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کو ٹیم کیلیے کھیلنا اور پرفارم کرنا ہوتا ہے، بطور بیٹر بابر اعظم کی صلاحیتوں کے ہم سب مداح ہیں، قیادت کا اضافی بوجھ ہٹ گیا تو امید ہے ان کا کھیل مزید نکھرے گا اور وہ پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔