ایف بی آر نے 5 ماہ کیلیے محصولات کاہدف کامیابی سے حاصل کرلیا

اے پی پی  جمعـء 1 دسمبر 2023
نومبرمیں ایف بی آر کے محصولات میں ماہانہ بنیادوں پر 38 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

نومبرمیں ایف بی آر کے محصولات میں ماہانہ بنیادوں پر 38 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ کے لیے محصولات کاہدف کامیابی سے حاصل کرلیا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق نومبرمیں ایف بی آرنے 736 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے، نومبرمیں ایف بی آر کے محصولات میں ماہانہ بنیادوں پر 38 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ہدف سے 16.6 فیصد زائد محصولات حاصل کرلیے

ترجمان کے مطابق ایف بی آر نے کامیابی گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال 54 فیصد زیادہ ری فنڈز کی ادائیگی کے باوجود حاصل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔