جولائی تا نومبر تجارتی خسارہ 3359 فیصد کمی سے 9 ارب 37 کروڑ 80 ڈالر رہا

برآمدات1.93 فیصد اضافے سے12ارب17کروڑ20 لاکھ ڈالر جبکہ درآمدات17.3 فیصد کمی سے 21 ارب54 کروڑڈ الر رہیں


Irshad Ansari December 02, 2023
نومبر میں برآمدات 2ارب57 کروڑ 20 لاکھ،درآمدات 4ارب 46 کروڑ ڈالر ریکارڈ۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال2023-24ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2023) کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 33.59 فیصد کمی کے ساتھ 9 ارب 37کروڑ 80 لاکھ رہا جوگزشتہ سال 14.28 ارب ڈالر تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملکی برآمدات بھی 1.93فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 12 ارب 17کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 11 ارب 94 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں جبکہ درآمدات 17.3 فیصد کمی سے21 ارب54 کروڑڈ الر پر آ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 26.06 ارب ڈالر تھیں۔

اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 7.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اکتوبر میں جاری کھاتے کا خسارہ 7.4 کروڑ ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک

ماہ نومبر کے دوران برآمدات 2 ارب57 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں جو نومبر 2022 میں 2 ارب 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھیں۔

دوسری جانب نومبر 2023 کے دوران درآمدات 4 ارب 46 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو نومبر 2022 میں 5 ارب 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھیں۔ یوں نومبرکے دوران درآمدات 13.47 فیصد کم ریکارڈ کی گئیں۔

ماہانہ بنیاد پر اکتوبر 2023 کے دوران 2 ارب کروڑ ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں ملک سے برآمدات میں 4.39 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں