کراچی چھ بحری جہازوں کی غیرقانونی بریکنگ اور 26 کروڑ کی نقد ادائیگی کا انکشاف

غیر ملکی نجی پورٹ انتظامیہ نے مذکورہ جہاز مقامی افراد کو فروخت کیے،دو جہاز ٹوٹ کر شیر شاہ پہنچ چکے، چار توڑے جارہے تھے


Staff Reporter December 02, 2023
(فوٹو : ایکسپریس)

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیرقانونی شپ بریکنگ کے خلاف کارروائی کی ہے جس میں 6 بحری جہازوں (بارجز) کی این او سی کے بغیر اسکرپینگ اور بریکنگ کا انکشاف ہوا ہے جس کے لیے 26 کروڑ روپے کیش ادا کیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر آئی اے کراچی ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے، اسی تسلسل میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل جاوید بلوچ کی نگرانی میں ٹیم نے نجی پورٹ ٹرمینل پر چھاپہ مارا جس کے دوران نجی پورٹ انتظامیہ کا اپنے ملکیتی 6 جہازوں (بارجز) کی غیر شفاف طریقے سے فروخت کا انکشاف ہوا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق غیر ملکی نجی پورٹ انتظامیہ نے مذکورہ بارجز 26 کروڑ پچاس لاکھ روپے میں مقامی افراد کو فروخت کیے، خرید و فروخت میں شفافیت کو نظرانداز کرتے ہوئے، ٹیکس بچانے اور معاملے کو چھپانے کے لیے مکمل ادائیگی بذریعہ کیش کیے جانے کا اعتراف کیا گیا۔

ship breaking in karachi

چھاپے کے دوران نجی پورٹ انتظامیہ کی جانب سے کسٹم ٹیکسز اور متعلقہ اداروں کی این او سی کے بغیر مذکورہ جہازوں (بارجز) کی اسکریپنگ / بریکنگ کرنے کا بھی انکشاف ہوا، چھاپے کے دوران 4 جہازوں (بارجز) کی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کٹنگ / بریکنگ کا عمل جاری تھا جبکہ 2 جہازوں (بارجز) کو پہلے ہی مکمل اسکریپ کے بعد شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں فروخت کیا جاچکا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ معاملے پر انکوائری درج کرلی گئی، انکوائری میں نجی پورٹ ٹرمینل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ پورٹ اداروں کے کردار کا تعین کیا جائےگا، انکوائری مکمل ہونے تک (بارجز) کی اسکریپنگ/ بریکنگ کا عمل معطل کرادیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں