آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کےاجلاسوں کا شیڈول جاری پاکستان کا کیس شامل نہیں

وزارت خزانہ کے حکام نے 70 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کے لیے اجلاس 7 دسمبر کو بلائے جانے کا امکان ظاہرکیا تھا


Irshad Ansari December 04, 2023
—فائل فوٹو

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا 14 دسمبرتک کے اجلاسوں کا شیڈول جاری، ،پاکستان کا کیس ایجنڈے میں شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق14 دسمبر تک کے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کے شیڈول میں ابھی تک پاکستان کا کیس ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

البتہ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے پر پہلے سے ہی اتفاق ہوچکا ہے، اس لیے کیس آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے ایجنڈے میں کسی بھی وقت شامل ہوسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وزارت خزانہ کے حکام نے 70 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کے لیے اجلاس 7 دسمبر کو بلانے کا امکان ظاہرکیا تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں