کراچی ملزمان نے کار سوار سے 34 آئی فون سے بھرا کارٹن چھین لیا

متاثر افراد دکاندار ہیں اور صدر موبائل مارکیٹ سے 34 آئی فون ایک کارٹن میں رکھ کر جا رہے تھے


Staff Reporter December 05, 2023
متاثر افراد دکاندار ہیں اور صدر موبائل مارکیٹ سے 34 آئی فون ایک کارٹن میں رکھ کر جا رہے تھے

ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی ملیر کالا بورڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او ماڈل کالونی سلطان قریشی کے مطابق کار میں سوار 2 افراد ایک کارٹن میں آئی فون لیکر قائد آباد کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے انھیں سر راہ اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر ان سے موبائل فونز سے بھرا کارٹن چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ دونوں افراد دکاندار ہیں اور وہ صدر موبائل مارکیٹ سے 34 آئی فون ایک کارٹن میں رکھ کر جا رہے تھے جن کی مالیت ایک کروڑ 15 لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے۔

انھوں نے اس شبے کا اظہار کیا ہے کہ ملزمان نے متاثرہ افراد کا صدر سے ہی تعاقب کیا تھا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں