لاپتا افراد بازیابی کیس میں پولیس رپورٹ مسترد

سندھ ہائی کورٹ کا شہریوں کی بازیابی کے لئے اقدامات مزید تیز کرنے کا حکم


کورٹ رپورٹر December 05, 2023
سندھ ہائی کورٹ کا شہریوں کی بازیابی کے لئے اقدامات مزید تیز کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے شہریوں کی بازیابی کے لئے اقدامات مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزاروں میں مسماۃ عاصمہ، صغیر النساء ، محمد قادر، ممتاز علی، غلام مصطفیٰ و دیگر شامل ہیں۔ لاپتا شہری کے اہلخانہ نے آہ و بکا کرتے ہوئے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ سے التجا کرتا ہوں کیس بند کردیں اور یہ تماشہ بھی۔ میرے بھائی فرقان کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے، دھکے کھلائے جارہے ہیں۔ پولیس کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتی ہے ہمارے پاس نہیں ہے۔ 9 سال ہوگئے لاپتہ فرقان اور ندیم کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔

پولیس حکام نے عدالت میں رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو اسٹیریو ٹائپ قرار دیکر مسترد کردی۔

لاپتہ افراد کی بازیابی میں پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کی رپورٹ روایتی ہے۔ پولیس لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کیوں کچھ نہیں کرتی۔

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ 21 جے آئی ٹی اور 60 ٹاسک فورس کے اجلاس ہوچکے ہیں۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے استفسار کیا کہ سیکریٹری داخلہ کی رپورٹ کہاں ہے؟

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ سیکریٹری داخلہ کی رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع سمیت پولیس حکام سے رپورٹس طلب کرلیں۔ عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اقدامات مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں