شاہ رخ اور سلمان کی ’ٹائیگر ورسز پٹھان‘ کی شوٹنگ میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
’کرن ارجن‘ کے بعد شاہ رخ اور سلمان پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑے پردے پر مداحوں کو محظوظ کریں گے
بالی وڈ سپر اسٹاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مشترکہ فلم 'ٹائیگر ورسز پٹھان' کی شوٹنگ ایک برس کیلئے ملتوی کردی گئی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر ادیتیہ چوپڑا نے شوٹنگ کو اگلے برس مارچ سے شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ فلم کے اسکرپٹ پر مزید کام کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جب سدھارتھ آنند 'فائٹر' کی پوسٹ پروڈکشن سے فارغ ہوجائیں گے تو ادیتیہ ان کے ساتھ بیٹھ کر فلم کے اسکرپٹ پر کام کریں گے۔
شاہ رخ خان نے حال ہی میں فلم ڈائریکٹر ادیتیہ چوپڑا سے ملاقات کی تھی اور اس میں انہوں نے فلم کے اسکرپٹ کو مزید بہتر بنانے کا مشورہ دیا تھا۔
'ٹائیگر ورسز پٹھان' کی شوٹنگ کا آغاز 2025 سے متوقع ہے جبکہ 2026 میں یہ پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔
1995 میں بلاک بسٹر فلم 'کرن ارجن' کے بعد شاہ رخ اور سلمان پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑے پردے پر مداحوں کو محظوظ کریں گے۔