ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ ایک دن میں 95 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری

گزشتہ 4 دن میں 3 لاکھ 15ہزار سے زائد لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے


سید مشرف شاہ December 06, 2023
گزشتہ 4 دن میں 3 لاکھ 15ہزار سے زائد لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے

ٹریفک پولیس پنجاب نے ایک ہی دن میں 95 ہزار سے زائد لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جاری کر کے تاریخ رقم کر دی۔

پولیس نے صوبہ بھر میں گزشتہ روز 95 ہزار سے زائد لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ چیف منسٹر پنجاب اور آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو آسان بنادیا گیا ہے ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا وژن ہے کہ ہر وہ شہری جو ڈرائیونگ کرتا ہے اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے اس کو پورا کیا جا رہا ہے۔

ڈی ایل آئی ایم ایس پوائنٹ 2 سسٹم کے تحت تمام ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔ ٹریفک پولیس پنجاب نے گزشتہ 4 دن میں 3 لاکھ 15ہزار سے زائد لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ہیں ۔

پاکستان کے کسی بھی صوبہ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں ۔ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈرائیونگ سینٹرز میں بہت رش تھا ۔

ڈی ایل آئی ایم ایس سسٹم پرانا تھا جس میں شہریوں کو لائسنس حاصل کرنے میں زیادہ وقت درکار ہوتا تھا۔ ڈی ایل آئی ایم ایس پوائنٹ زیرو 2 سسٹم کے تحت جلدی اور کم وقت میں شہریوں کو ڈرائیونگ لرننگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں