دورہ نیوزی لینڈ؛ ٹیم کا اعلان کب ہوگا، چیف سلیکٹر نے بتادیا

ویب ڈیسک  جمعرات 7 دسمبر 2023
کیویز کے خلاف سیریز سے قبل نسیم شاہ فٹ ہوجائیں گے، وہاب ریاض (فوٹو: کرک انفو)

کیویز کے خلاف سیریز سے قبل نسیم شاہ فٹ ہوجائیں گے، وہاب ریاض (فوٹو: کرک انفو)

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم کا اعلان 25 دسمبر تک کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ری ہبلیٹیشن سے صحتیاب ہونے والے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹیم کو دسیتاب ہوں گے، کرکٹر سے بات ہوئی ہے وہ پی ایس ایل سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

جوہر ٹاؤن میں ایک ساکول کے سالانہ سپوٹس ڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ڈومیسٹک اور نیشنل ٹی20 پرفارمرز کو سلیکشن کے لیے زیر غور لایا جائے گا، ہوسکتا ہے کہ 25 دسمبر تک ٹیم کا ہی اعلان کردیں۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی

انہوں نے کہا کہ چار روزہ میچ میں کپتان شان مسعود کی زبردست پرفارمنس سے خوشی ہوئی، اس نے موقع ملنے پر خود کو منوایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔